سنیما کلچر بحال کرنے میں غیر ملکی فلموں نے اہم کردار ادا کیا،قیصر ثناء اللہ خان

سنیما کلچر بحال کرنے میں غیر ملکی فلموں نے اہم کردار ادا کیا،قیصر ثناء اللہ ...

لاہور( فلم رپورٹر)پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سنیما کلچر بحال کرنے میں غیر ملکی فلموں نے اہم کردار ادا کیاہے۔اگر بھارت اور دیگر ممالک کی فلمیں نمائش کے لئے پیش نہیں کی جاتیں تو ملک میں سنیما انڈسٹری کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجاتا۔ان فلموں کی کامیابی کی وجہ سے ہمارے ملک میں سنیما انڈسٹری میں کروڑوں روپے کی سرمایا کاری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان فلموں پر پابندی عائد کردی جاتی تو اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس شعبہ میں کی جانے والی سرمایا کاری رک جاتی۔

ہما یہ بات سچ ہے کہ ہمارے لوگ اعلیٰ اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔پاکستانی فلموں کی مسلسل کامیابی خوش آئند ہے۔

مزید : کلچر


loading...