ہالی ووڈ فلم’’دی چوائس‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہالی ووڈ فلم’’دی چوائس‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی رومانٹک فلم’’دی چوائس‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار روز کیٹز کی اس فلم کی کہانی امریکا کے چھوٹے سے ٹاؤن کی رہائشی ٹریوس نامی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھومتی ہے جس کی منگنی اسکے گھر والوں کی مرضی سے انجام پاتی ہے تاہم ٹریوس اس وقت عجب مشکل کا شکار ہو جاتی ہے جب وہ اپنے پڑوسی کو دل دے بیٹھتی ہے۔تھریساپارک اور پیٹر سیفران کی مشترکہ پروڈکشن کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکاربینجمن واکر ، ٹریسا پالمر، ٹام ولکنسن ، الگزینڈرا ڈیڈیریو، میگی گریس اور بریڈ جیمز شامل ہیں۔رشتوں کے اتار چڑھاؤ پر مبنی اس رومانٹک ڈرامہ فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال 5فروری کا سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

مزید : کلچر


loading...