ماہم گائیکی کے بعد پیروڈی کا آغاز
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ دردانہ رحمان کی گلوکارہ بیٹی ماہم رحمان نے گائیکی کے ہمراہ نامور فنکاروں کی پیروڈی بھی شروع کر دی۔ماہم ان دنوں فلمسٹار میرا اور گلوکار طارق طافو کی پیروڈی انتہائی کامیابی سے کررہی ہیں۔ شوبز صحافیوں نے ماہم کی پیروڈی کو بہت سراہا ہے ۔ ماہم نے کہا میں دونوں فنکاروں کا بہت احترام کرتی ہوں مگر مشاہدے نے مجھے اس طرف مائل کیا ہے۔
مجھے امید ہے کہ یہ دونوں فنکار بھی میری پیروڈی سے لطف اندوز ہوں گے۔