پنجاب کالج نے کل پاکستان موسیقی کانفرنس کی ٹرافی جیت لی

پنجاب کالج نے کل پاکستان موسیقی کانفرنس کی ٹرافی جیت لی
پنجاب کالج نے کل پاکستان موسیقی کانفرنس کی ٹرافی جیت لی

  


لاہور( فلم رپورٹر ) گزشتہ دنوں منعقدہ کل پاکستان موسیقی کانفرنس میں پنجاب کالج کے طالب علموں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی انعامات کے ساتھ ساتھ ٹرافی بھی جیت لی ہمارے طلبہ و طالبات نے دو طلائی تمغوں سمیت کل چھ پوزیشن حاصل کیں سید واجدعلی نے ٹیم ٹرافی حاصل کی پنجاب کالج کے طالب علم نعمان علی نے غزل گائیگی میں طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ زین نعیم نے طبلہ نوازی میں طلائی تمغہ حاصل کیا پنجاب کالج کے صولت زیدی نے سیمی کلاسیکل میں دوسری پوزیشن،زوہیب علی نے کلاسیکل گائیگی میں دوسری پوزیشن حسنین نے سیمی کلاسیکل میں تیسری اور اوفاض یوسف نے انسٹرومینٹل کیٹگری میں تیسری پوزیشن لی اس طرح کل پاکستان موسیقی کانفرنس میں پنجاب کالج کے طالب علم چھائے رہے۔

مزید : کلچر


loading...