فلم’’ تماشا‘‘ کے پہلے گانے مٹر گشتی کے نئے پو سٹرز کی ویڈیو ریلیز

فلم’’ تماشا‘‘ کے پہلے گانے مٹر گشتی کے نئے پو سٹرز کی ویڈیو ریلیز
فلم’’ تماشا‘‘ کے پہلے گانے مٹر گشتی کے نئے پو سٹرز کی ویڈیو ریلیز

  


ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی رومانٹک ڈرامہ فلم’’ تماشا‘‘ کے پہلے گانے مٹر گشتی کے نئے پو سٹرز کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک جزیرے پر ہونے والی ملاقات کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کے علاوہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ ، نکھیل بھگت اور پونم سنگھ سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔

رومانس سے بھر پور فلم 27نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی دیپکا کو اپنی فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید : کلچر


loading...