فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میری زندگی کا سنگ میل ہے‘ پریانکا
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی جنگلی بلی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ ان کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘میں اپنی شوٹنگ کا اختتام کرلیا ہے۔اپنے شوٹنگ کے آخری روز پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی لیے نہایت خاص ہے اور یہ ان کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم میں ان کو اداکاری کرنے کا موقع فراہم کیا۔پریانکا اس وقت اپنی فلم کے علاوہ امریکی ڈرامہ سیریل’’اے بی سی کاؤنٹیکو‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں ۔جس کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد اداکارہ کو دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی۔