ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

لاہور(کامرس رپورٹر) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیرِ اہتمام ساڑھے 7 ہزارروپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی 64 ویں قرعہ اندازی (کل) جمعرات کو حیدر آباد میں منعقد ہوگی ۔اس قرعہ اندازی کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے جس میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 3 انعامات اور تیسرا انعام 9300 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔یہ رواں سال کی مجموعی طور پر 26 ویں قرعہ اندازی ہے۔

مزید : کامرس


loading...