لاہوریوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری،سیاحوں کےلئے ڈبل ڈیکر بس چلیں گی

لاہوریوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری،سیاحوں کےلئے ڈبل ڈیکر بس چلیں گی
 لاہوریوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری،سیاحوں کےلئے ڈبل ڈیکر بس چلیں گی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (TDCP) نے” لاہور سیروسیاحت “ کے نام پر سیاحوں کے لیے ملک کی پہلی ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کرادی۔منیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک نے میڈیاکو بتایا کہ کارپوریشن کی طرف سے خریداری گئیں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئی ہیں۔اب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی منظوری سے بسیں اندرون شہر اور قذافی سٹیڈیم کے درمیان چلائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا ایک ٹرمینل فورٹ روڑ سٹریٹ اور ایک پنجاب سٹیڈیم کے قریب تعمیر کیا جارہاہے۔اس علاقے میں فوڈ کے بہترین مقامات ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ اتھارٹی شہر کے ورثے کو قائم رکھنے کےلئے تانگہ ،رکشہ اور گائیڈ کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فیری سروس سے قذافی سٹیڈیم کے پاس پاکستانی کھانے کھانے اور قریبی لبرٹی مارکیٹ سمیت متعدد تجارتی علاقوں میں خریداری کے موقع ملیں گئے۔ڈبل ڈیکر بس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بس میں67مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔بس میں ایل ای ڈی سکرین نصب ہوگئی جہاں لاہور کی ثقافت،آرٹ اور ثقافتی ورثہ کے حوالے سے فلمیں دکھائی جائیں گی۔موسم گرما کو شام کو سروس فراہم کی جائے گی۔

مزید : لاہور


loading...