ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانوکی ٹی وی پر اداکاری کی خواہش

ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانوکی ٹی وی پر اداکاری کی خواہش

لاہور(فلم رپورٹر)طویل عرصے سے نفسیاتی امراض کا شکار اداکارہ روحی بانو نے ٹی وی پر کام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔روحی بانو نے اپنی اس خواہش کا اظہار ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ اب بھی بہت سے فنکاروں سے اچھا کام کرسکتی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے ایک فلاحی ادارے نے اب روحی بانو کی مدد کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بہت جلد ان کے گھر کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیاجائے گا اور گھر میں ضروری سامان بھی رکھوایا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ روحی بانوکی دیکھ بھال کے لئے ایک نرس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...