گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں شرکت کے لئے ٹیٹرا پیک کی تیاریاں

گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں شرکت کے لئے ٹیٹرا پیک کی تیاریاں

لاہور(پ ر) دنیا کی صف اول کی فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیٹرا پیک (Tetra Pak)نے گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش 2015 میں صارفین کو جدید خدمات کی فراہمی اور ان کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے بھرپور تیاری کررہی ہے ۔ یہ جنوبی ایشیا ، مشرق وسطیٰ اورافریقہ (MEASA region) میں کھانوں اور مشروبات کی تیاری، اس کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری سے متعلق پورے خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے۔ یہ نمائش 27 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی جس میں 30 ہزار سے زائد کاروباری افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ٹیٹرا پیک کے گریٹر مڈل ایسٹ اور افریقہ (جی ایم ای اور اے) کے پریذیڈنٹ عمار زاہد نے بتایا، " ٹیٹرا پیک میں ہمارا تخلیقی ایجنڈا پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی نئی سہولیات تک ہی محدود نہیں ہے۔ ہم نئی مصنوعات متعارف کرانے، آپریشنل کارکردگی میں بہتری، ماحولیاتی اثرات میں کمی لانے سمیت بہت سے شعبوں میں صارفین کی مدد کرتے ہیں۔

ہم جدت کے ذریعے اہمیت پیدا کرتے ہیں۔ یہ ہی فرق ہے جس نے ہماری قیادت کے سلسلے کو جاری رکھتا ہے اور یہ ہمیں بااختیار بناتا ہے کہ اپنے صارفین کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔"ٹیٹرا پیک کا بوتھ چھ اہم حصوں پر مشتمل ہے۔ ان میں تیکنیکی خدمات، پروسیسنگ کی سہولیات، سپلائی چین، مارکیٹنگ کی خدمات، ماحولیاتی مسائل کے حل، پروڈکٹ پورٹ فولیو (وال آف فیم) شامل ہے۔ ان کا مختصر احوال کچھ یوں ہے۔

مزید : کامرس


loading...