تین ماہ میں 15 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا، چیئرمین تاشفین نیاز

تین ماہ میں 15 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا، چیئرمین تاشفین نیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر ) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں سندھ حکومت نے 15 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین تاشفین نیاز کا کہنا ہے صوبائی محصولات کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے 50 فیصد زائد رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین تاشفین نیاز کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال صوبائی ٹیکس آمدن کا ہدف 61 ارب روپے رکھا گیا ہے جسے ادارہ با آسانی حاصل کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق اگر مصنوعات پر جی ایس ٹی وصول کرنے کی ذمہ داری بھی صوبوں کو سونپ دے تو سندھ حکومت مرکز کے مقابلے سالانہ 100 ارب روپے اضافی پورے صوبے سے جمع کر سکتی ہے۔تاشفین نیاز نے سندھ حکومت کو بھی تجویز دی ہے کہ صوبائی سطح پر تمام ٹیکسز جمع کرنے کی ذمہ داری اگر ایک ہی ادارے کو دے دی جائے تو کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -