سویڈن پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ریکارڈ 86223 ہو گئی

سویڈن پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ریکارڈ 86223 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹاک ہوم (اے پی پی) یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی سب سے زیادہ تعداد سویڈن پہنچی ہے۔ سویڈن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 1992ء میں بلقان کی جنگ کے موقع پر 84 ہزار تارکین وطن سویڈن میں داخل ہوئے تھے۔ تاہم گزشتہ ماہ کے دوران 86 ہزار 223 غیر ملکی تارکین وطن سویڈن میں داخل ہوئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سویڈن کے وزیراعظم سٹیفن لیوون نے اعلان کیا تھا کہ سویڈن آنے والے تارکین وطن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن سے متعلق حالات اتنے مشکل ہیں کہ انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار کم کرنا پڑے گا اور تارکین وطن کو سکولوں ، جم خانوں اور خیموں میں ٹھہرانا پڑے گا۔

مزید :

عالمی منظر -