ملک میں امن کے قیام کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے: نورحسین

ملک میں امن کے قیام کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے: نورحسین
ملک میں امن کے قیام کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے: نورحسین

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)چئیرمین پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ نور حسین نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے۔ امن و امان کے قیام اور ضرب عضب کی کامیابی کے لئے ہم سب پر مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اردگرد موجود لوگوں سے باخبر رہیں۔دہشت گرد اب چھپ کر جان بچاتے پھرتے ہیںیہی وقت ہے کہ ملک میں ان بے ضمیر دہشت گردوں کی باقیات کو بھی ختم کر دیا جائے اس کے لئے میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام میں شعور بیدار کریں کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں۔ملک میں نیئبر ہڈ واچ تصور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔یورپ اور گردو نواح میں عوام اسی طرز پر اپنے ماحول کو پرسکون بنائے ہوئے ہیں جیسے ہی وہ اپنے محلہ اور اردگرد کوئی تبدیلی پاتے ہیں فوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبر دی جاتی ہے، نور حسین نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو جاری رکھنے کے لئے عوام میں شعور کی بیداری کی مہم شروع کی جانی چاہئے۔ معاشرے کو کوئی فرد واحد نہیں چلا سکتا یہ تما م سوسائٹی کی ذمہ داری ہے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ میڈیا اور دیگر تنظیموں کو چاہئے کہ وہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں ۔ ہمیں پہلے کی نسبت چوکنا رہنا چاہئے،کیونکہ ضرب عضب اور دہشت گردی کا خاتمہ ہمارے لیے ایک پیمانہ ہے کہ ہمیں پاک فوج کی حمایت کرنی چاہیے اور ان مسائل کو نہیں چھیڑنا چاہیے کہ جن سے بدامنی ، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسے عناصر فروغ پائیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...