کشمیری قیدی اعلی مقصد کی خاطر قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کر رہے

کشمیری قیدی اعلی مقصد کی خاطر قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کر رہے

سری نگر(کے پی آئی)مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاذ آزادی صدر محمد اقبال میر اور ہیومن رائٹس فورم چیئرمین محمد احسن انتو نے اپنے ا یک مشترکہ بیان میں بر سہابرس سے جیلوں میں قید کشمیری حریت پسندوں کے عزم و حوصلے کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حقیقتا ضمیر کے قیدی ہیں اور ایک اعلی مقصد کی خاطر قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کر رہے ہیں اور تحریک آزادی کا ایسا سرمایہ ہے جن پر قوم بجا طور فخر کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے ان جیالوں نے بھارت کی طاقت کو للکارا اور حصولِ آزادی کی خاطر میدان کارزار میں بلند حوصلوں کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تہاڑ جیل میں قید مظفرا حمد ،طارق احمد ڈار ،محمد صدیق اور ان کے علاوہ درجنوں اور حریت پسندوں کے ساتھ روا رکھے جارہے ناروا سلوک کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظالمانہ سلوک کے خلاف ان اولوالعزم جوانوں نے کبھی بھوک ہڑتال توکبھی عدالتوں کے سامنے احتجاج کیا لیکن یہ احتجاج ہمیشہ صدا بہ صحرا ثابت ہوئے کیونکہ بھارت کی انا کو تسکین انہیں تکلیف میں دیکھ کر ہی ملتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے قیدیوں کے حوالے سے جو ادارہ ہے انکو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کیلئے اقدامات کرنے چاہئے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے جیلوں میں بند مسرت عالم بٹ، ظہور احمد بٹ، ڈاکٹر محمدقاسم، ڈاکٹرمحمد شفیع شریعتی غلام قادربٹ اور سینکڑوں حریت پسند سیاسی قیدی صبر و استقامت کی ایسی تاریخ رقم کر رہے ہیں جس سے ہماری تحریک آزادی پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنی طے شدہ منزل کی طرف بڑھ رہی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...