لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز ملا جلارجحان رہا - مجموعی طور پر78کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا9 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ60کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس2.42پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5702.86 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل9لاکھ15ہزار 900 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز14لاکھ46 ہزار400حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پیس پاکستان لمیٹڈ کے5لاکھ حصص ۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ2 لاکھ35 ہزار حصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈکے68ہزارحصص فروخت ہوئے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔

جس کی قیمت3.89 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.88روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...