ملائشین ایئرلائنز کی پرواز کی تفتیشی رپورٹ کا اجراء کردیا گیا

ملائشین ایئرلائنز کی پرواز کی تفتیشی رپورٹ کا اجراء کردیا گیا

کوالالمپور(آن لائن)یوکرائن میں ملائشین ایئر لائنز کی پرواز MH17 کی تباہی سے متعلق حتمی حقائق کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری اور تفتیشی رپورٹ آج منگل کے روز جاری کی جائے گی۔ یہ پرواز سترہ اگست سن 2014 کو تباہی سے دو چار ہوئی تھی۔ اس میں سوار تمام 298 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ یہ ہوائی جہاز یوکرائن کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی تفتیش کار اپنی انکوائری رپورٹ جنوبی ہالینڈ میں گِیلز رائن کے فضائی اڈے پر صحافیوں کی موجودگی میں جاری کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں مہاجرین نے خصوصی توجہ اس فضائی حادثے کی وجوہات پر دی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...