2018تک 14ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائیگی ،اسحاق ڈار

2018تک 14ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائیگی ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مارچ 2018تک 14000 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے معیشت کے استحکام کے لئے کوریاکے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں انسٹیویٹ آف پالیسی ریفارم کے تحت ہونے والے معاشی ترقی کے حوالے سے ایک سیمینار میں کہی وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اس کے لئے ملک میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کر رہے ہیں دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے اس سے نہ صرف بجلی حاصل ہو گی بلکہ پانی کو ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ مارچ 2018تک 14000 میگاواٹ واٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی اور ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار امن و امان کی صورتحال کی بہتر ی تک ملک میں آنے کو تیارنہ تھے موجودہ حکومت نے ضرب عضب آپریشن کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بحال ہو گیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ حکومت کی طرف سے لیے جانے والے قرضوں کو واپس کرنے کے لئے حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور استحکا م کے لیے ہر کسی کے ساتھ مل کر کام کر نے کو تیا ر ہیں انہوں نے کہا کہ کوریا کی حکومت کے ساتھ 2اکتوبر کو توانائی ،صحت اور تعلیم کی ترقی کے لئے ایم او یو سائن کیا تھا ہم معیشت کے استحکام کے لئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہے اس موقع سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کے کہا کہ1960میں پاکستان کی برآمدات 600ملین ڈالر تھی اور کوریا کی برآمد ات300ملین ڈالر تھیں آج 50سال سے زائدگزرنے کے بعد پالیسوں کے تسلسل کی بدولت کوریا کی برآمدات پاکستان کی برآمدات سے 20گنا بڑھ گئیں ہیں سیمینار سے خطاب کے دوران کوریا کے سفیر نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک نے ترقی کی انہوں نے تعلیم کو پہلی ترجع دی کوریا نے بھی قیام سے لے کر آج تک تعلیم کو اہم ترجع دی ہے جس کو وجہ سے آج کوریا ترقی کی منازل طے کر رہا ہے انہوں نے پاکستانی حکومت کو تعلیمی حوالے سے اقدامات کرنے کی یدایت کی۔ #/s#

مزید : کامرس


loading...