مارکیٹ ایک روز کے بعد ہی مندے کی لپیٹ میں آگئی

مارکیٹ ایک روز کے بعد ہی مندے کی لپیٹ میں آگئی

کرا چی (اکنامک رپورٹر) کرا چی اسٹاک مارکیٹ ایک روز بعد ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈ یکس 34100پوا ئنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا ، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 28ارب سے زا ئد روپے ڈوب گئے تاہم کاروباری لین دین پیر کی نسبت 5کروڑ شےئرز زا ئد رہا ۔کرا چی اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی، ٹر یڈ نگ کے دوران کے ایس ای 100انڈ یکس 34279پوائنٹس پر جا پہنچا لیکن انڈ یکس34000پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عمل مقامی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی میں کمی کا سبب بن رہا ہے ۔منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 152.07پوائنٹس کی کمی ریکا رڈ کی گئی اور انڈ یکس 34183.85پوا ئنٹس سے کم ہو کر 34031.78پوا ئنٹس پر آگیا اسی طرح 122.65پو ائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 20535.54پوائنٹس اور کے ایس ای آل شےئرز انڈ یکس 23890.27پوائنٹس سے کم ہو کر 23805.76پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری سر گر میاں ماند پڑ نے سے مارکیٹ کے سر مائے میں 28ارب 8کروڑ 49لاکھ78ہزار788روپے کی کمی ریکا رڈ کی گئی ۔

جس کی نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب 99ارب50کروڑ 55لاکھ 36ہزار50روپے سے کم ہو کر 72کھرب 71ارب42کروڑ 5لاکھ 57ہزار 262روپے رہ گیا ۔کرا چی اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کو 23کروڑ 94لاکھ 39ہزارحصص کا کاروبار ہوا اور ٹر یڈ نگ ویلیو10ارب روپے ریکا رڈ کیا گیا جبکہ پیر کو 19کروڑ 59لاکھ 13ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹر یڈ نگ ویلیو9ارب روپے تک محدود دیکھا گیا تھا ۔کرا چی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 394کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 223میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پیس پاک لمیٹڈ 4کروڑ 4لاکھ ،پاک لیکٹرون 2کروڑ 14لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ 81لاکھ ،لوٹے کیمیکل1کروڑ 18لاکھ اور جہا نگیر صدیق کمپنی 1کروڑ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑ ھاؤ کے اعتبا ر سے کو لگیٹ پا مو لیوکے بھا ؤ میں 50روپے اور اسلینڈ ٹیکسٹا ئل کے بھا ؤ میں 45.51روپے کا اضا فہ جبکہ یو نی لیور فوڈز کے بھا ؤ میں 200روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھا ؤ میں 20روپے کی نما یاں کمی ریکا رڈ کی گئی

#/s#

مزید : کامرس


loading...