کشمیری قو م اپنے بنیادی اور پیدائشی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘ سید علی گیلانی

کشمیری قو م اپنے بنیادی اور پیدائشی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘ سید ...

سرینگر(آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری قوم اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور آزادی کی اس جدوجہد سے ہماری توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی فاشسٹ فورسز ہر روز نیا ایشو پیدا کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ادھمپور سانحے کے خلاف کشمیری عوام کی جانب سے مکمل ہڑتال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شٹرڈاؤن کمیونل فورسز کے لئے اس بات کا واصح پیغام ہے کہ ان کی غارتگری کسی بھی طریقے سے برداشت نہیں کی جائیگی اور انکے برے عزائم کے خلاف پوری کشمیری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کبھی گائے ذبح کرنے کا ایشو‘ کبھی مسلم کمیونٹی میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے احمدیوں کا معاملہ اور کبھی اودھمپور جیسے واقعات سے ہماری معیشت تباہ کرنے کے اقدامات کرتی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت فورسز کے ایسے مذموم ہتھکنڈوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

اور تحریک آزادی پورے عزم اور حوصلے سے جاری رہے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...