میکسیکو، ریاست کولیما کے سابق گورنر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

میکسیکو، ریاست کولیما کے سابق گورنر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو کی مغربی ریاست کولیما کے سابق گورنر کو مقامی ریسٹوران میں دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔محکمہ پللک سیکورٹی کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ فرنینڈو مورینا حکمران انسٹی ٹیوشنل ریوولوشنری پارٹی کے اہم رکن ہیں جو 1997ء سے 2003 ء تک کولیما کے گورنر رہے، گزشتہ روز یونیورسٹی آف کولیما کے ایک سابق ڈین کے ساتھ مقامی ریستوران میں ناشتہ کررہے تھے کہ دو نامعلوم افراد نے اندر داخل ہوکر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔انھیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ حکمران جماعت کے صدر مانلیو فیبیو بیلٹرونز نے اعلی حکام سے کہا ہے کہ وہ واقعے کے ذمہ داروں کو تلاش کرکے انھیں قرار واقعی سزا دلائیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...