چین، آلودگی پھیلانے اور ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے افراد سے 15.8 ملین ڈالر جرمانہ وصول

چین، آلودگی پھیلانے اور ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے افراد سے 15.8 ملین ڈالر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے پی پی) چین کے حکام نے آلودگی پھیلانے اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے والے افراد سے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 15.8 ملین ڈالر جرمانہ اکٹھا کرلیا ہے۔ چین کے ماحولیاتی بیورو کی رپورٹ کے مطابق حکام نے فضائی ‘ زمینی اور آبی آلودگی پھیلانے اور آلودگی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے والے افراد اور کمپنیوں سے رواں برس کے پہلے 9 ماہ کے دوران 15.8 ملین ڈالر کی رقم اکٹھی کرلی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے پر 11620 کمپنیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -