ایران نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانےوالے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی

ایران نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانےوالے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی
  1. تہرا ن (آن لائن)ایران کی پارلیمان نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا آئی آر این اے کے مطابق معاہدے کے حق میں پڑنے والے ووٹوں کی تعداد 161 جبکہ مخالفت میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 59 ہے۔ 13 افراد ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ سے غیر حاضر تھے۔تاہم اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اصرار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسپیکٹرز صرف مخصوص عسکری تنصیبات کا جائزہ لے سکیں گے۔چھ بین الاقوامی طاقتوں اور ایران کے درمیان رواں سال جولائی میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کی جانب سے حساس جوہری سرگرمیوں کے خاتمے کے جواب میں اس پر سے پا بندیاں اٹھا لی جائیں گی۔دوسری جانب ایران اب بھی اس بات پر م±صر ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پ±ر امن ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...