کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی کی گرفتاری پر احتجاج،10 افراد زخمی

کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی کی گرفتاری پر احتجاج،10 افراد زخمی

پریسٹینا(آن لائن)کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں میں سات پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔کوسوو کے معروف اپوزیشن رہنما البا ئن کورٹی کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تو دارلحکومت پریسٹینا میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ پتھر برسائے اور توڑ پھوڑ کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سات اہلکاروں سمیت دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں اپوزیشن ارکان اسمبلی سمیت دو سو مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...