تل ابیب میں چاقو کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا
تل البیب(آن لائن)اسرائیل کے شہر تل ابیب کے شمال میں چاقو سے کیے جانے والے ایک حملے کو مقامی پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے تل ابیب میں کیے جانے والے اِس حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ تین اکتوبر سے مغربی کنارے اور یروشلم میں چاقو کے حملوں کے سلسلے میں یہ اکیسویں واردات تھی۔
زیادہ تر ایسے حملوں میں پولیس کارروائی میں حملہ آور ہلاک کر دیے گئے ہیں۔