داتا گنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

داتا گنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

لاہور(جنرل رپورٹر)ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن عاصم سلیم نے کی جبکہ اس موقع پر ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن اقبال فرید،ٹی او آر عثمان بھدر ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن عاصم سلیم کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن عاصم سلیم نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے،واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...