انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں کرینگے،مبشر حسین

انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں کرینگے،مبشر حسین

لاہور(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ حالیہ موسم میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں معمولی سی غفلت بھی ناقابل برداشت ہے کیونکہ صرف کامیاب ڈینگی لاروا سرویلنس سے ہی ڈینگی مچھر کے حملے کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایات برائے انسداد ڈینگی کی روشنی میں روزانہ کی کارکردگی کو محکمہ وائز بھیجیں۔ کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر کی دکانوں اور پارکوں کو خصوصی طور پر چیک کرایا جائے۔

انہوں نے اِن ڈور فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھر مالکان کو اعتماد میں لے کر ان کا تعاون حاصل کریں اور دیئے گئے چارٹ کی مدد سے گھر میں مکمل طور پر ڈینگی لاروا سرویلنس کریں۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب سید مبشر حسین نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی راوی ٹاؤن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایڈمنسٹریٹر صفدر حسین ورک، ٹی ایم او ملک ابرار اور تمام محکموں کے افسران و فیلڈ ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...