صحت کے مسائل جوں کے توں،حکومت دعوؤ ں پر انحصار کر رہی ہے،عابد صدیقی

صحت کے مسائل جوں کے توں،حکومت دعوؤ ں پر انحصار کر رہی ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی خستہ حالی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب میں صحت کے مسائل جوں کے توں ہیں حکومت صرف دعوؤں اور نعروں پر انحصار کر رہی ہے پنجاب کے ہسپتالوں میں کہیں ڈاکٹر نہیں، کہیں دوائی نہیں ہے، کہیں ٹیسٹ نہیں ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں بھی پیسے دینے پڑتے ہیں، حکمرانوں کی جانب سے صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دینے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کئی برسوں قبل شروع ہونے والے منصوبے تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں صحت پر اٹھنے والے کل خرچ کا 73 فی صد حصہ لوگ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں، جب کہ بقیہ 27 فیصد میں فلاحی ادارے اور پرائیویٹ ادارے بھی شامل ہیں اور حکومت کا حصہ انتہائی کم ہے پاکستانی حکومت کا صحت پر فی کس خرچہ صرف چھ ڈالر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...