ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دینے کی اجازت نہیں دیں گے،سجاد بلوچ

ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دینے کی اجازت نہیں دیں گے،سجاد بلوچ

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے پیرا میڈیکل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران مزدور دشمن پالیسی پر گامزن ہیں ہم کسی بھی صورت میں کسی بھی ہسپتال کو ٹھیکے پر نہیں دینے دیں گے موجودہ حکمران علاج معالج کی سہولیات کے ساتھ غریب آدمی سے دووقت کی روٹی بھی چھیننا چاہتے ہیں ملک میں پہلے ہی بڑی بے روزگاری ہے حکمران سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دے کر بے روزگاری میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے حکمران اپنا علاج بیرون ملک میں کروانے چلے جاتے ہیں حکمرانون کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا ہم ہسپتالوں کو کسی بھی صورت ٹھیکے پر نہیں دینے دیں گے حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہو چکی ہے ہم کسی بھی ادارے کو پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے ،سجاد بلوچ نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو فی الفور کنفرم کیا جائے اور لیڈی ہیلتھ ورکر کے جائز مطالبات فوری طور پر پورے کیے جائیں حکمران ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں علاج معالج ہر شہری کا حق ہے اور حکومت وقت کی ذمہ داری ہے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں نے اگر ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیل جائے جو کہ حکمرانوں کو اقتدار سے باہر پھینکے گے اور ہم کسی بھی ادارے میں مزدور دشمن پالیسی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...