بجلی کا بحران ختم ہونے سے پیداواری استعداد بڑھ جائے گی: خواجہ خاوررشید

بجلی کا بحران ختم ہونے سے پیداواری استعداد بڑھ جائے گی: خواجہ خاوررشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے این اے122 سے سردار ایاز صادق کو کامیابی پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (نواز)عوام کے دلوں کی آواز ہے،پی ٹی آئی کو اب یہ سمجھ آ جانی چاہیے کہ عوام کس کو پسند کرتے ہیں۔خاور رشید نے مزید کہا کہ اگر ملک سے بجلی کا بحران ختم ہو جاتا ہے تو ملکی صنعتیں اپنی پیداواری استعداد کو بڑھاتے ہوئے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیں گی جس سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں،لٰہذا حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجلی بحران کی وجہ سے پا کستا ن کی صنعتیں اپنی کل پیداوار ی صلاحیت کے مقا بلے میں 50فیصدپیداواری صلا حیت پر چل رہی ہیں ۔ حکومت کو انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے مزید انرجی منصوبوں کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ ملک اس بحران سے نجات حاصل کرکے اپنی معیشت کو مضبوط بنا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

مزید :

کامرس -