لاری اڈہ میں کوکا کولا کے تعاون سے لگائے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لاری اڈہ میں کوکا کولا کے تعاون سے لگائے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے لا ری اڈہ میں کو کا کو لابیوریجزپاکستان لمٹیڈ(سی سی بی پی ایل)کے تعاون سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر کو کا کو لا کارپوریٹ افےئرز کے ڈائریکٹر اتیلایرلیکایا،سی سی بی پی ایل کے جنرل مینجر جان میتھیو گیلون،ڈائریکٹر پبلک افئیرز اینڈ کمیونیکیشنز ظفر عباس جعفری اور ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ شاہد کلیانی بھی مو جود تھے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ روزانہ20ہزار لو گوں کی ضروریات پوری کر نے کی استعداد رکھتا ہے اور اس واٹر فلٹریشن پلا نٹ کے ذریعے فی گھنٹہ2ہزار لیٹر پانی کی فراہمی کی گنجائش ہے جس سے بیشتر لاہور شہر میں آنے اور یہاں سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر مستفید ہو نگے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور سہولیات سے محروم علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں تعاون کر نے پر ہم سی سی بی پی ایل کے مشکور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...