انقرہ دھماکوں میں داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ہے: ترک وزیراعظم

انقرہ دھماکوں میں داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ہے: ترک وزیراعظم

انقرہ(آن لائن)ترکی کے وزیراعظم احمد داود اوغلو نے کہا ہے کہ انقرہ بم دھماکوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا سب سے زیادہ شبہہ ہے۔انقرہ میں 2 خود کش بم دھماکوں میں 97 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں سوگ منایا جارہا ہے۔ ترک وزیر اعظم احمد داود اوغلو کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کا مقصد آئندہ انتخابات پر اثر ڈالنا ہے۔اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تاہم داعش کے ملوث ہونے کا سب سے زیادہ شبہہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...