الفلاح تھیٹر کی کینٹین پر غیر معیاری چیزوں کی فروخت،دو افراد گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائیریز)امین اکبر چوپڑا نے الفلاح تھیٹر کی کینٹین پر اچانک چھا پہ مار کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ کینٹین میں غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور اوورچارجنگ کی جا رہی تھی جس پر ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائیریز) نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم اور محمد علی کو گرفتار کروا کر تین روز کے لیے جیل بھیج دیا۔