مقبوضہ کشمیر جا نے والے غیر قانو نی آئٹم پر پا بندی‘دو طر فہ تجارت معطل
چناری(آن لا ئن)ڈائریکٹرجنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کی جا نب سے انٹرا کشمیر ٹریڈ کے زریعے مقبوضہ کشمیر جا نے والے غیر قانو نی آئٹم (جوں) پر پا بندی کے با عث منگل کے روز ہو نے والی دو طر فہ تجارت معطل ہو گئی درجنوں ما ل بردار ٹرک چکو ٹھی ٹرمینل پر رک گئے۔ تفصیلات کے مطا بق گذشتہ کئی ہفتوں سے دو طر فہ تجارتی لسٹ کے علاوہ آئٹم (جوں) غیر قانو نی طور پر سر ینگر مظفرآباد تجارت کے زریعے وادی کشمیر جا رہا تھاجس پر ڈی جی ٹا ٹا آزاد کشمیر نے فوری کارروائی کر تے ہو ئے پا بندی عا ئد کر دی منگل کے روز ہونے والی دو طر فہ تجارت کے مو قعہ پر (جوں ) کے علاوہ کو ئی بھی ما ل بر دار ٹرک چکوٹھی ٹر مینل پر نہیں پہنچ سکا کسی اور ما ل کا ٹرک نہ آنے کی و جہ سے ٹی ایف او چکو ٹھی نے جو ں کے ٹر ک چیک کر نے سے انکار کر دیا جس کے بعد دو طر فہ تجارت کو معطل کر دیا گیا یاد رہے کہ دو طر فہ تجارتی لسٹ میں آئٹم جوں شا مل نہیں ہے بعض تا جر اسے جڑی بو ٹی کا نا م دے کر مقبوضہ کشمیر بھیج رہے تھے جس پر ٹا ٹا نے اس پر پا بندی عا ئد کر دی پا بندی لگنے کے بعد 60سے زائد ما ل بر دار ٹرک چکو ٹھی ٹر مینل پر رک گئے ہیں اور جوں بھیجنے والے تا جروں کو لا کھوں روپے ما لیت کا نقصا ن اٹھا نا پڑ رہا ہے۔
زرائع کے مطا بق اس سے قبل بھی کرڑوروں رو پے ما لیت کی جوں کے ٹر ک مقبوضہ کشمیرجا چکے ہیں اور ان ٹرکوں کو بھیجنے والے تا جروں کی اکثریت کا تعلق فیصل آباد ،لاہو ر کی منڈیوں سے ہے جو اپنے کمشن ایجنٹوں کو دس سے بیس ہزار روپے دے کر انٹرا کشمیر ٹریڈ کے زریعے اپنے ٹر ک مقبوضہ کشمیر بھجوا رہے ہیں ۔