ترک پولیس نے آپریشن کے دوران 47مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

ترک پولیس نے آپریشن کے دوران 47مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

انقرہ (اے پی پی) ترک پولیس نے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 47 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے اضلاع ادامز ، تونیا، شائلی عرفا، ازمیر اور انطالیہ میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 47 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ شہروں میں 9 الجزائری او ر3 مراکشی شہریوں کو گھر کرائے پر دینے والے افراد کو بھی گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دریں اثناء ترک حکام نے ترکی کے علاقے چناق قلفے سے یورپ جانے کے خواہشمند 34 غیر ملکی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا جن کا تعلق شام سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ افراد ایک ویگن میں سوار تھے۔حکام نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...