ضمنی الیکشن میں سرمائے اور طاقت کی جیت ہوئی،ثمینہ گھرکی

ضمنی الیکشن میں سرمائے اور طاقت کی جیت ہوئی،ثمینہ گھرکی

لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ اس بار ضمنی الیکشن میں ایک عام اور متوسط آدمی کی جیت کی بجائے سرمائے اور طاقت کی جیت ہوئی ہے(ن) لیگ اور تحریک انصاف نے ووٹ عام آدمی سے لینے کی بجائے ووٹ خریدنے کو ترجیح دی اور اربوں روپے ایک حلقے میں لگا دیے ، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ضیاء الحق نے جو سیاسی کلچر متعارف کرایا تھا (ن) لیگ اور تحریک انصاف اسکو آگے لے کر چل رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی اس پیسے کی دوڑ میں بالکل شامل نہیں تھی اور علامتی طور الیکشن میں حصہ لیا تاکہ عوام کو بتا سکے کہ انکا حقیقی نمائندہ بھی میدان میں تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...