یونین کونسل 158میں انتخابی میلہ سج گیا ، جوڑ توڑ عروج پر

یونین کونسل 158میں انتخابی میلہ سج گیا ، جوڑ توڑ عروج پر

لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت کی یونین کونسل 158میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا یہ یونین کونسل حلقہ این اے124 کے علاقہ غازی آباد پر مشتمل ہے جہاں سے مسلم لیگ (ن) ،پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے نامزد پینل میدان میں اتر پڑے ہیں تاہم علاقہ میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں میں چیئر مین کے امیدوار میاں بشیر حسین اور وائس چیئر مین کے امیدوار میاں بابر محمود ہیں جبکہ 6وارڈوں سے 6کونسلر کے امیدوار وارڈ نمبر 1محلہ حسین پورہ سے محمد فیاض خان ،وارڈ نمبر 2محلہ یمناں والا بازار سے چودھری خالد عمر، وارڈ نمبر 3حاجری محلہ سے چودھری محمد الیاس ،وارڈ نمبر 4نبی نگر سے سلامت علی محلہ دارالسلام وارڈ نمبر 5 سے محمد قاسم اور وارڈ نمبر 6سے محمد رفیق کو بطور امیدوار کونسلر (ن )لیگ نے نامزد کیا ہے جبکہ دوسرا بڑا پینل آزاد گروپ بالٹی کے انتخابی نشان سے سامنے آیا ہے آزاد گروپ کی طرف سے سابق ناظم چودھری افضل جج اور وائس چیئر مین کے امیدوار سابق نائب ناظم حاجی لیاقت ہیں ۔پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چیئر میں مظہر ہاشمی ہیں ۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مذکورہ یونین کونسل میں چیئر مین کے امیدوار میاں بشیر حسین اور وائس چیئر مین میاں بابر حسین نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حلقہ این اے 124سے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغرنے نامزد کروایا ہے وہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے اعتماد پرپورا اتریں گے علاقہ کی تقدیر بدل دیں گے میاں بشیر نے کہا کہ علاقہ کی تاریخ گواہ ہے کہ الحاج شیخ روحیل اصغر نے خدمت خلق کے جذبے کے تحت ہمیں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے نامزد کروایا ۔عوامی خدمات کا جذبہ اور وفاداری کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی قیادت نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ سے نوازا ہے ۔ہمارے قائد شیخ روحیل اصغر ایم این اے این اے 124 نے پہلے ہی وعدہ وفا کرتے ہوئے ہماری امنگوں کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے غازی آباد بس سٹاپ پر گرلز ہائی سکول تعمیر کروایا ،غازی آباد میں 40بستروں پر مشتمل ہسپتال کا قیام ہوا جس کو آئندہ ہم 100بیڈ تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اسی طرح مین لال پل سے 16انچ سوئی گیس پائپ لائن کو غازی آباد کی 6انچ لائن سے منسلک کیا ۔واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوائے انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے لیے واٹر سپلائی لائنیں حسین پورہ بازار (نیماں والا) سے اتحاد کالونی کھال والی گلی تک بمعہ مختلف برانچیں ،گلی نمبر 1کھجور والی گلی ،گلی نمبر 57 ،گلی نمبر 58 ،حیدری سٹریٹ گلی نمبر 59 وغیرہ میں کام کروائے ۔نکاسی آب کیلئے نئی سیوریج لائنیں ،مختلف وارڈز میں پختہ گلیاں بنوائیں اورتاجپورہ روڈ کی تعمیر غازی آباد سٹاپ سے آمنہ پارک چوک میں لگی تختی ہماری کارکردگی کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلی نمبر 59میں ٹرانسفارمر سے 45گلی تک 1800 میٹر LT-4 coreکنڈکٹر کا جال بچھایا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کونسلر کے امیدوار محمد فیاض خان نے کہا کہ ہمارے پینل کے نشان شیر پر مہر لگا کے غازی آباد اور ملک کو مضبوط کریں وارڈنمبر 2کے امیدوار چودھری خالد عمر وارڈ نمبر 3کے امیدوار چودھری محمد الیاس ،وارڈ نمبر 4سے امیدوار سلامت علی ،وارڈ نمبر 5 کے امیدوار محمد قاسم اور وارڈ نمبر 6 کے امیدوار محمد رفیق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پورے لاہور میں کلین سویپ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...