پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں،شفقت محمود

پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں،شفقت محمود

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر ورکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام یو سی کے اندر تحریک انصاف کے رہنما خود جائیں گئے اور تمام حلقوں کے مسائل کو بنیادی سطح پر حل کیا جائے گا انہوں کہا کہ آج کانوجوان خاندانی سیاست کو ختم کرکے تبدیلی لئے کر آئے گا انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صر ف اقتدار میں آنے کے لئے حلقوں میں آتے ہیں مگر تحریک انصاف عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف پنجاب اور لاہور میں مسلم لیگ (ن) کو میدان میں شکت دے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اُمیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں دفاتر بنانا شروع کر دئے ہیں جہاں تمام ووٹرز کی لسٹوں کی جانچ پرتال بھی کی جائے گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...