اسلام ہمیں محبت ،شفقت،ایثاراور قربانی کا درس دیتا ہے،میاں مقصود

اسلام ہمیں محبت ،شفقت،ایثاراور قربانی کا درس دیتا ہے،میاں مقصود

ئلاہور ( نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام پوری دنیا میں بتدریج معاشی عدم مساوات پھیلا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت ،شفقت،ایثار،اور قربانی کا درس دیتا ہے جبکہ سرمایہ سونے کی چٹان ہے۔ سرمائے کی خدائی انسان کی بھلائی پر منتج ہوہی نہیں سکتی۔ سرمایہ دارانہ نظام اور انسانی معاشرے کی فلاح کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں۔

جہاں جہاں سرمایہ دارانہ جمہوریت درآئی ہے وہاں سیاست میں سود خوروں ، بد معاشوں ، جواریوں اور جرائم پیشہ افراد کی پذیرائی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...