اقتصای راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا،احد شیخ

اقتصای راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا،احد شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین اور یوسی 215سے چیئر مین کے امیدوار احد شیخ نے کہا ہے کہ اقتصای راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا،اس قومی منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،حکومت کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر منصوبے کو مکمل کرے گی،چین کے تعاون سے ملک میں بیشتر توانائی کے منصوبے زیر تکمیل ہیں،آئندہ دو سالوں تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا چین پاکستان میں بھاری سرمایہ کے ذریعے ترقی کی راہموار کررہا ہے،بھارت کو پاک چین دوستی زہر قاتل کی طرح محسوس ہوتی ہے ،بھارت پاکستان کو معاشی طور پر کمزور دیکھنا چاہتا ہے مگر وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشین ٹائیگر کے طور پر دنیا کے نقشت پر ابھر ے گا ، گوادر پورٹ اور ایران پائپ گیس لائن جیسے منصوبے ملکی ترقی میں اہم رول ادا کرینگے اگر حکومت نے اپنی مدت کے دوران ان تینوں منصوبوں کو مکمل کرلیا تو پاکستان ایک خوشحال ملک بن جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...