عوامی تحریک نے بلدیاتی امیدواروں کی پہلی فہرست میڈیا کو جاری کر دی

عوامی تحریک نے بلدیاتی امیدواروں کی پہلی فہرست میڈیا کو جاری کر دی

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لاہور کی مختلف یونین کونسلوں میں الیکشن لڑنے والے کونسلرز اور چیئرمینوں کی پہلی فہرست میڈیا کو جاری کر دی ہے یہ فہرست دو حصوں پر مشتمل ہے پہلی فہرست کے مطابق لاہور کی 48 یونین کونسلوں میں 29 چیئرمین اور 29وائس چیئرمین اور 96 جنرل کونسلر حصہ لے رہے ہیں جبکہ 39 یونین کونسلوں میں مختلف جماعتوں اور آزاد حیثیت میں کھڑے کیے گئے پینلز کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق بقیہ یونین کونسلوں کی حتمی فہرست آئندہ چند روز میں جاری کر دی جائیگی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے مطابق لاہور سمیت تمام اضلاع کی قیادت کو ن لیگ کے سوا دیگر ہم خیال جماعتوں کے امیدواروں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دیا ہے۔ عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار موٹر سائیکل کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...