یونین کونسل 22کی تمام محرومیاں دور کی جائنگی،خاور بٹ
لاہور(جنرل رپورٹر)یونین کونسل 22میں آزاد امیدوار خاور بٹ کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں تیزی،داتا نگر کی گلیوں میں کارنر میٹنگز کے دوران عوام کے تمام مسائل حل کرنے کا عزم ،اہل علاقہ کی بھرپور تعداد نے منشور پر اعتماد کا اظہار کر دیا ،تفصیلات کے مطابق داتا نگر بادامی باغ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی اعجاز احمد بٹ کے صاحبزادے حاجی خاور بٹ بطور آزاد امیدوار چیئرمین بطور انتخابی مہم چلا رہے ہیں ڈور ٹوڈور مہم کے ساتھ کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے داتا نگرمیں مرکزی آفس کے ساتھ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خاور بٹ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن لے کر سیاست کے میدان میں قدم کررکھا ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر یونین کونسل 22کی تمام محرومیاں دور کر دونگا ،متوسط علاقوں میں ترجیحی بنیادو ں پر سیوریج ،پکی سڑکیں بنوائی جائنگی اور ذاتی فلٹریشن پلانٹ لگا کر اہل علاقہ کو مفت صاف پانی فراہم کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ کاسٹ کریں اور دیانتدار قیادت کی پہچان کریں اس مو قع پر حاجی اعجازاحمد بٹ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ہم بے لوث عوام کی خدمت کریں گے اگر اہل علاقہ نے عزت دی تو یونین کونسل کو مثالی بنا دیا جائے گا