تمام جماعتیں دھاندلی کا واویلا چھوڑ کر ملک کیلئے کام کریں،ابوذر غفاری

تمام جماعتیں دھاندلی کا واویلا چھوڑ کر ملک کیلئے کام کریں،ابوذر غفاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے رہنماء اور پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء ابو ذرغفاری نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر سردار ایاز صادق اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کی خاطر جہاں ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے وہیں حکومتی عوامی اقدامات پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اب دھاندلی کا واویلا چھوڑ کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں۔ابوذرغفاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ دھاندلی کا شور وقت اور قوم کے وسائل کے ضیاع کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا، انتخابات کے ساتھ ہی اب تمام واویلا ختم ہوجانا چاہیے کیونکہ ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز درپیش ہیں جن کے پیش نظر یہ سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سب سے پہلے ملکی مفادات کو مدنظر رکھیں۔