نسل نو ایمان بچانے کیلئے قادیانیوں کے غلط عقائد سے آگاہی حاصل کرے،مفتی حسن

نسل نو ایمان بچانے کیلئے قادیانیوں کے غلط عقائد سے آگاہی حاصل کرے،مفتی حسن

لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تین روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجد عبدالرزاق سبزہ زار اورجامع مسجد ربانی نشاط کالونی میں ہوئے ۔ختم نبوت کورسزمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانا مفتی محمدحسن،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالجبار سلفی،مولانا عمر حیات ، قاری عبدالعزیزاور مولانا خالد عابداور دیگرعلماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے امیرمولانا مفتی محمد حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا اتحاد امت کا مرکزی نکتہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں،نسل نو اپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...