پیپلز پارٹی آج مسلم لیگ(ق) بن چکی ہے،جمیل ملک

پیپلز پارٹی آج مسلم لیگ(ق) بن چکی ہے،جمیل ملک

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کیساتھ جو کچھ ہوا اس پر شدید دکھ ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری نے شریف برادران کیساتھ اتحاد کرکے پارٹی کا جنازہ نکال دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا تمام صوبوں میں مقبولیت رکھنے والی پیپلز پارٹی آج مسلم لیگ(ق) بن چکی ہے اور اسکے کارکن شدید مایوسی اور تذبذب کا شکا ر ہیں، شہید بھٹو کی بنائی ہوئی پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت نے شریف برادرا ن سے بلیک میل ہوکر پی ٹی آئی کو اپنی جگہ دیدی جو بہتر اپوزیشن کرتے ہوئے آج ملک کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے،۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...