بھکی شیخوپورہ پاور پلانٹ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ،راجہ عدیل

بھکی شیخوپورہ پاور پلانٹ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ،راجہ عدیل

لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ 1180میگا واٹ کے بھکی شیخوپورہ پاور پلانٹ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے ۔ضرور ت اس امر کی ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بھکی شیخوپورہ تھرمل پاور پلانٹ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد گار ثابت ہوگا اور اس سے1180میگا واٹ بجلی کے حصول سے صنعتوں کو بھی وافر بجلی دستیاب ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...