محسن لطیف کی شکست حکمرانوں کی کشتی میں سوراخ ہے،صاحبزادہ حامد رضا
لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پر امن ضمنی الیکشن کا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے انتہائی کم ووٹوں سے جیت( ن) لیگ کیلئے لمحہ فکریہ ہے حالیہ ضمنی الیکشن کی تین میں سے صرف ایک نشست پر معمولی برتری پر جشن منانے کا کوئی جواز نہیں۔ علیم خان نے 72ہزار ووٹوں سے تخت لاہور کے شہزادوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ( ن)کو عبرتناک شکست ہو گی بھارت میں خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے میزبان پر حملے سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو کر سامنے آگیاہے۔کالک خورشید قصوری کے میزبان نہیں بھارتی جمہوریت کے منہ پر ملی گئی ہے بھارت میں مسلمان ہی نہیں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں حج انتظامات میں تمام اسلامی مماکل کو شریک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ محسن لطیف کی شکست نے مسلم لیگ( ن )کی کشتی میں سور اخ کر دیا ہے الیکشن کمیشن نے سرکاری وسائل کے استعمال کو نہ روک کر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔