ملاوٹ کی روک تھام کرنے والے تمام ادارے ناکام ہو گئے،سعدیہ سہیل

ملاوٹ کی روک تھام کرنے والے تمام ادارے ناکام ہو گئے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے لیڈی ایچیسن ہسپتال میں بچہ کو چوہے کے کاٹنے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے صحت سے متعلق سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں سرکاری ہسپتالوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جبکہ حکمرانوں کی خاموشی اُن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی وجہ سے لاہور شہر میں بیماریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء پر قابو پانے والے تمام ادارے ناکام ہو گئے ہیں۔ عوام کو صاف پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں لگتا ہے پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیحات میں صحت جیسی بنیادی سہولت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ( ن )کی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے ہیں، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...