سانحہ منیٰ پر سعودی حکومت ذمے داری قبول کرے،پیر معصو م نقوی

سانحہ منیٰ پر سعودی حکومت ذمے داری قبول کرے،پیر معصو م نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) علماء مشائخ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ملک جید علماء و مشائخ عظام کی سانحہ منیٰ پر ایک اہم کانفرنس لاہور میں منعقدہوئی ،جس میں پیر سید معصوم نقوی سربراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ،سید ناصر شیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان،ڈاکٹر امجد چشتی،پیر زادہ علی احمد صابر،پیر سید عثمان نوری،پیر لیاقت علی صدیقی،مفتی سہیل قادری،مفتی عاشق حسین نقشبندی،پیر اختر رسول قادری،پیر اعجاز چشتی،صاحبرازدہ غلام محمد،صاحبزادہ بلال چشتی،علامہ کامران سرفراز،علامہ رائے مزمل،علامہ سید وقارالحسنین نقوی،پروفیسر نثار صفدر ایڈوکیٹ،سید نوبہار شاہ،پیر صیف الرحمان چشتی و دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی،کانفرنس درج ذیل نکات پر اتفاق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیاکہ سانحہ منیٰ پر سعودی حکومت اپنی ذمہ داری قبول کرے اور نااہلی کے مرتکب حکومتی شخصیات کے خلاف عملی اقدامات اُٹھائے اور اس حوالے سے تمام مسلم ممالک کو اعتماد میں لیں۔سانحہ منیٰ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی شہادت وگمشدگی کا معمہ حل کرنے کے لئے حکومت پاکستان ایک خودمختار مملکت کی حیثیت سے سعودی حکومت سے بات کرے اور گمشدہ حجاج کو بازیاب کرکے لواحقین کو مطمئن کرے۔وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور ڈی جی حج کو فوری طور پر برطرف کرکے ان کیخلاف سانحہ منیٰ میں حجاج کے ساتھ ناروا سلوک برتنے اور بد انتظامی کے ارتکاب پر مقدمہ درج کیا جائے۔سعودی عرب کے مفتی اعظم و دیگر مفتیان بادشاہت کے دفاع میں جو فتاوے جاری کر رہے ہیں وہ اسلامی اصولوں کی کھلی و صریحاً خلاف ورزی ہے۔