انجمن طلبہ اسلام کے کارکن اہلسنت کی حقیقی قوت ہیں،اکرم رضوی

انجمن طلبہ اسلام کے کارکن اہلسنت کی حقیقی قوت ہیں،اکرم رضوی

لاہور(پ و)اے ٹی آئی کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ اہل سنت کی حقیقی قوت کارکنان انجمن ہیں آپ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی فضا ء کو قائم رکھتے ہوئے سوئے منزل رواں دواں رہیں وہ دن دور نہیں جب یہ ملک نظام مصطفی ﷺ کی بہاروں سے بھر جائے گا ہر طرف کملی والے کے نظام کی حکمرانی ہو گی اور نبی کریم ﷺ کا جھنڈا سب نیلے پیلے جھنڈوں کو سرنگوں کرکے امن کے ساتھ لہرا رہا ہو گا دنیا کی امامت صرف اور صرف امت مسلمہ نے کرنی ہے اپنے آپ کو قران و حدیث اور جدید علوم سے آراستہ و پیراستہ کرکے عمل کی دنیا میں اترنا ہو گا مکین گنبد خضریٰﷺ سے اپنا تعلق مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے

دنیا کی کوئی باطل قوت تمہارے سامنے دم نہیں مار سکتی خوف خدا اور عشق رسول ﷺ ایسے ہتھیار ہیں جن کے سامنے دنیا کا ہر ہتھیارناکام اور بے کار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشق رسول ﷺ کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق مرکزی صدر ا ے ٹی آئی سید جواد الحسن کا ظمی نے کی ۔اکرم رضوی نے کہا تعلیمی اداروں میں طلبہ برادری کی رہنمائی کیلئے انجمن کا کردار ایک رہنماجیسا ہے جس طرح انجمن کے کارکنان محبت رسول ﷺ اور طلباء حقوق کیلئے بے لوث کام کر رہے ہیں دیگر طلباء تنظیموں کیلئے منیارہ نور ہے ۔طلباء تنظیموں کو انجمن کا ساتھ دینا چاہیے اور اگرباقی طلباء تنظیمیں بھی سیاست دانوں کا دم چھلہ بننے کی بجائے صرف تعلیمی اداروں تک اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں تو تعلیمی ادارے مقتل گاہوں کی بجائے امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...