پنجاب یونیورسٹی ،ایم فل تھیسز سپروائیز الاؤنس 5ہزا ر سے7سات ہزار کر دیا،آسا

پنجاب یونیورسٹی ،ایم فل تھیسز سپروائیز الاؤنس 5ہزا ر سے7سات ہزار کر دیا،آسا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا) کے مطالبے پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم فل تھیسز سپروائیز الاؤنس 5ہزا ر سے بڑھا کر7سات ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی جبکہ ٹاؤن ۔I اور IIمیں رہائشی سہولیات کی بہتری اور ٹاؤن۔ IIIکے لئے زمین خریدنے کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آسا کی مجلس عاملہ کے وفد نے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم ، ئانب صدر پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی قیاد ت میں گزشتہ روز وائس چانسلر سے کمیٹی روم میں ملاقات کی جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد منیر، اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، قائم مقام خزانہ دارراؤمحمد شریف اور اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیربھی موجود تھے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...